وزیر اعظم کی تما م صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اپیل

313

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ میری تما م صوبوں سے اپیل  ہےکے پبلک ٹرانسپورٹ کھول دیں، پبلک ٹرانسپورٹ  کھول کر غریبوں کے لیے آسانی پیدا کرنی ہوگی تاکہ غریب اپنی روزی روٹی کےلیے باہر نکل سکےاور کاروباری طبقہ اپنا کاروبار کرسکے۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جب تک ویکسین نہیں آجاتی اس وقت تک وائرس پر کنٹرول نہیں کیا جاسکتا ہے، لوگوں کےجمع ہونےپرکوروناتیزی سے پھیلتاہے،لاک ڈاؤن کے کھولنے کےفیصلےپرطبی عملہ فکر مند ہے کہ اسپتالوں پر دباؤ بڑھے گا، ہمیں طبی عملےکی پریشانیوں کاپوری طرح احساس ہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے15کروڑلوگ پاکستان بھرمیں متاثر ہیں ،ہمارے ہاں ایک بڑی تعداد مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی ہے، پہلےہی دو مہینے کالاک ڈاؤن ہوچکاہے ، ہم لاک ڈاون کےمزید متحمل نہیں ہوسکتےہیں، ٹرانسپورٹ بندکرتےہیں تو سب سےزیادہ نقصان غریب کوہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بھی دوسرے ممالک کی طرح کورونا کےساتھ گزاراکرنا ہوگا،دیکھنایہ ہےکہ وائرس کےساتھ گزاراکیسےکرسکتے ہیں؟ ابھی ملک میں کوروناکیسزاور بڑھنے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم وہ لاک ڈاؤن نہیں کرسکتےجویورپ امریکااورچین نےکیا، کیونکہ ان ملکوں میں وہ غربت نہیں جو پاکستان میں ہے، دکاندار ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے اپنا کاروبار کھولیں، کورونا وائرس سےجو مشکل میں ہے وہ غریب طبقہ ہے، ہمارے ملک میں حالات کنٹرول میں ہیں ، اس مشکل وقت میں سفید پوش لوگ مشکل میں ہیں، آج اگرلوگوں کوروزگارنہ دیا تو بھوک سے مرنے کا مسئلہ زیادہ ہوگا۔