حکومت عالمی اداروں میں مسئلہ کشمیر کو پوری قوت سے اٹھائے، سینیٹر سراج الحق

507

لاہور: سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہےکہ کشمیر میں جاری ظلم وجبر پر ہماری حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئے ہے،  حکومت اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں میں مسئلہ کشمیر کو پوری قوت سے اٹھائے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جب تک کورونا ٹیسٹ فری نہیں ہوجاتا مریضوں کی اصل تعداد سامنے نہیں آئے گی، کورونا ٹیسٹ اتنا مہنگا ہےکہ ٹیسٹ کرانا غریب کے بس کی بات نہیں،کورنا مریضوں کے ساتھ اچھوتوں والا سلوک ہوتاہے،یہ سلوک دیکھ کر کوئی بھی خود کو کورونا کا مریض ظاہر کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہآج دنیا بھر کی طاقتیں کورونا کے معمولی وائرس کے سامنے بے بس ہیں،ان طاقتوں نے دنیابھر میں خاص طور پر مسلمانوں پر زندگی تنگ کر رکھی تھی۔