نیب افسران کرپشن کے خاتمے کو قومی خدمت سمجھتے ہیں، چیئرمین نیب

302

اسلام آباد : نیشنل  اکاؤنٹ ایبی لیٹی بیورو کے چیئرمین  ( نیب ) کا کہنا ہے کہ نیب افسران کرپشن کے خاتمے کو قومی خدمت سمجھتے ہیں، لوٹی گئی رقم کی واپسی پر کسی دباؤ کی پرواہ نہیں کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ  پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے لیے  نیب زیروٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی لوٹی گئی رقم برآمد کرکے خزانے میں جمع کرائی جائے گی، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت ، گروہ یا کسی فرد نہیں، نیب کی وابستگی صرف ریاست پاکستان کے ساتھ ہے۔