اسلام آباد ( آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کو خریدنے کے حوالہ سے ثانیہ سعید کی طرف سے اٹھائے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ پی ٹی وی نے اسے خریدا نہیں، برادر ملک ترکی کی طرف سے یہ پاکستان کیلئے تحفہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئےشہباز گل نے کہا کہ آپ ہی پہلے کی طرح پھر اچھا کام کریں، انشاءااللہ وہ بھی آن ایئر ہو گا، بات کرنے سے پہلے تحقیق ضروری ہے، آرٹ اور کلچر کے لوگوں کے دل کھلے ہونے چاہئیں، یہاں بھارت مواد کی بہتات تھی، شکر ہے بہتر مواد آیا۔
ثانیہ جی پی ٹی وی نے اسے خریدا نہیں۔ برادر ملک ترکی کی طرف سے یہ تحفہ پاکستان کے لئیے۔آپ بھی پہلے کی طرح پھر اچھا کام کریں انشاللہ وہ بھی ائیر ہوگا۔بات کرنے سے پہلے تحقیق ضروری ہے۔ آرٹ اور کلچر کے لوگوں کے دل کھلے ہونے چاہئیے۔ یہاں بھارت کہ مواد کی بہتات تھی شکر ہے بہتر مواد آیا pic.twitter.com/lC5sjPuoUN
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 27, 2020
واضح رہے کہ قبل ازیں ایک انٹرویو میں ثانیہ سعید نے کہا تھا ارطغرل ڈرامے کی خریداری پر خرچ ہونے والی رقم یہ ڈرامہ نہ خریدے جانے کی صورت میں کس منصوبے پر خرچ کی جانا تھی۔ کیا ایسا کوئی منصوبہ تھا یا یہ کام بغیر کسی منصوبے کے کیا گیا۔
ڈاکٹر شہباز گل نے اس پر واضح کیا کہ پی ٹی وی نے یہ ڈرامہ خریدا نہیں، برادر ملک ترکی کی طرف سے یہ پاکستان کیلئے تحفہ ہے۔