پنجاب: پرائیوٹ اسکولز کو ہفتے میں دو دن دفاتر کھولنے کی اجازت

320
 پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں پرائیوٹ اسکولز کو ہفتے میں دو دن دفاتر کھولنے کی اجازت دیدی۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پرائیوٹ اسکولز کو ہفتے میں دو دن پیر اور منگل کو ایس او پیز کے تحت انتظامی امور چلانے کیلئے دفاتر کھولنے کی اجازت ہوگی۔
نجی اسکولوں کو دفاتر کھولنے کی اجازت فیسوں کی وصولی اوراساتذہ کی تنخواہوں کو تقسیم کیلئے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔