متاثرہ شخص کو ٹھنڈ ہے یا فلو، اس کی تشخیص کرنا خاصہ پیچیدہ ہے کیونکہ ان دونوں بیماریوں کی علامات 90 فیصد تک ملتی جلتی ہیں اگرچہ ان دونوں کے محرک وائرسز مختلف ہیں تاہم ذیل میں کچھ بنیادی فرق تحریر کئیے جارہے ہیں جنکی مدد سے آپ کافی حد تک ٹھنڈ اور فلو کے مرض کی تشخیص کرسکتے ہیں۔
علامات | ٹھنڈ | فلو |
علامات کا ظہور | رفتا رفتا | فوراً |
ٹھنڈ لگنا | عام طور پر نہیں | اکثر و بیشتر |
درد | کم | عمومی |
تھکاوٹ | کبھی کبھی | عمومی |
چھینکیں آنا | عمومی | کبھی کبھی |
کھانسی، سینے میں جکڑن | کم یا معتدل | عمومی |
نزلہ | عمومی | کبھی کبھی |
گلے میں درد | عمومی | کبھی کبھی |
بخار | کبھی کبھی | عمومی |
سرَ درد | بہت کم | عمومی |