ملک میں کورونا کے 34 فیصد مریض مکمل صحتیاب ہوگئے

339

اسلام آباد:وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا سے اب تک 34 فیصد مریض مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تحقیق کے مطابق ماسک کا درست استعمال کورونا کی روم تھام میں معاون ہے،اس کےاستعمال سے 60 فیصد تک بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی اور پْرہجوم مقامات پر ماسک کا استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے،ماسک نہ لگانے والے افراد کے خلاف  کارروائی ہوگی، جبکہ سزا کا تعین صوبائی حکومتیں کریں گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا کہ کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے 74 فیصد افرادکو دیگر امراض لاحق تھے یا ان کی عمریں 50 سال سے زائد تھیں لہذا معمر اور بیمار افراد کا کورونا سے بچاؤ زیادہ ضروری ہے۔

انہوں نےکہا کہ  ملک میں کورونا سے اب تک 34 فیصد مریض مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔