پیٹرول کی قلت:وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی حکم

271

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پیٹرول کی قلت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں جاری بیٹرول بحران پر بحث ہوئی،اجلاس میں وفاقی وزرا نے ملک میں پیٹرول کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے بھی پیٹرول کی قلت پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ پیٹرول کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ عمرایوب اور ندیم بابر نے کچھ سوالات کے حواب دیں،وزیراعظم نے دونوں نے استفسار کیا کہ ایشیا میں سب سے سستا پٹرول میں نے کیا، غائب کس نے کیا؟ بتایا جائے کہ ملک بھرمیں پٹرول کا بحران کیوں پیدا ہوا؟۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کے دوران چیئرمین اوگرا کو بھی طلب کرلیا،انہوں نے کہا کہ اگر چیئرمین اوگرا ذمہ دارنکلے تورعایت نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے بلاتا خیر ذمہ داروں کا تعین کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ جوبھی ذمہ دار ہے اس کے خلاف سخت ایکشن لیں،میری حکومت عام آدمی کوریلیف دینےآئی اس سےپیچھےنہیں ہٹوں گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا نےعمرایوب اور ندیم بابر پرسخت تنقید کی اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، بابراعوان، میاں محمد سومرو اور مرادسعید نے پٹرول بحران پر سخت سوالات کیے۔

دوسری جانب اجلاس میں وفاقی وزراء مراد سعید اور فیصل واوڈا نے نجی ہسپتالوں کی جانب سے غریب عوام سے زائد وصولیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی ہسپتال مافیا کورونا کی آڑ میں غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں،ان کا مطالبہ تھا کہ صوبائی حکومتوں کو انتظامی معاملات بہتر کرنے کی بھی  ہدایت کی جائے۔