اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہےکہ ہینڈ سینیٹائزر سمیت ذاتی تحفظ کا سامان کی برآمد کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ جوتوں کے کور اور گاگلز کی برآمد کی بھی اجازت ہوگی، حکومت نےبرآمدات کے معاملے پر اپنا کردار ادا کیا ہے، برآمد کنندگان بھی اس سلسلے میں آگے بڑھ کر اپنی جگہ بنائیں۔
Notification allowing export of PPEs & hand sanitizers has been issued. The Government has done its part. Exporters please take note & go full speed ahead to capture a good share of world market.
This doesn't apply to Tyvek suits, N95 masks & surgical masks. @PTIofficial pic.twitter.com/e0Ogcsxant— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) June 9, 2020
انہوں نے کہاکہ اس نوٹی فکیشن کااطلاق ٹائیوک سوٹ ، این 95 ماسک اور سرجیکل ماسک پر نہیں ہوگا۔