پاکستان نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی

325

اسلام آباد: پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے استعمال ہونے والی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی ہے جس کی ڈریپ سے بھی منظوری لے لی گئی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قوم کو یہ خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا اور ڈریپ نے پاکستان کی پہلی کووڈ 19 ٹیسٹنگ کٹ کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اور ٹیکنالوجی (نسٹ) کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ نسٹ اور ہمارے سائنسدانوں کو مبارک ہو، آپ لوگوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ اس کامیابی سے کورونا وائرس کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کی لاگت میں نمایاں کمی آئی گی جس سے ہم درآمدات سے بھی بچ سکیں گے۔