پی سی بی عماد بٹ کی عدم سلیکشن پر صفائیاں دینے لگا

252

 انگلینڈ ٹور میں واحد ٹی ٹونٹی کیلئے منتخب ہونے والے فاسٹ بالر عماد بٹ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈراپ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈکے ترجمان وضاحتیں دینے لگے ۔

 کرکٹ بورڈ کے ترجمان رضا راشدکا کہنا تھا کہ فاسٹ بالر کو متحدہ عرب امارت کی کنڈیشنز کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ،عماد بٹ سلیکشن کمیٹی کے ریڈار میں موجود ہیں اور انہیں مستقبل میں بھی زیر غور لایا جائے گا ، ویسٹ انڈیز کیخلاف ان کا عدم انتخاب یو اے ای کی کنڈیشنز کی وجہ سے ہے کیونکہ کسی بھی سیریز کیلئے سکواڈ کا انتخاب وینیوزاورمخالف ٹیم کو دیکھتے ہوئے کیا جاتا ہے ۔