پرتگال میں ٹرین حادثہ،4 افراد ہلاک،47 زخمی

269

جنوبی یورپی ملک پرتگال میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث چار افراد ہلاک اور سینتالیس زخمی ہوگئے۔

میڈیاکے مطابق پرتگال کے شہر ویگو سے اپورٹو جانے والی ٹرین صوبہ گیلیشیا کے پورینو اسٹیشن پر پٹری سے اترگئی۔ ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کرنے شروع کردیاہے۔ پرتگالی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کے حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دوہزار تیرہ سے اب تک اس صوبے میں متعدد ٹرین حادثے کا شکار ہوچکیں ہیں، مگر حکام کی کوششوں کے باوجود ٹرین حادثوں پر قابو نہیں پایا جاسکا۔