پاک فوج کے جوان نسیم اکرم شہید فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

86

بہاول پور(آن لائن) بلوچستان کے علاقہ تربت میںپاک فوج کے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان نسیم اکرم شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ بہاولپور میں سپرد خاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ اف آنر پیش کیا اور قبر پر پھول چڑھائے۔شہید فوجی کے نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران سمیت اہل خانہ اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔