شہری کو زخمی کرنے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو رہا کردیا گیا

340

اسلام آباد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہری کو زخمی کر کے فرار ہونے والے بھارتی ہائی کمیشن کے 2 اہلکاروں کو رہا کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے دونوں بھارتی  اراکین کوسفارتی استثنیٰ حاصل ہونے کی وجہ سے رہا کردیا، پولیس نے دونوں اہلکاروں کو مقدمہ درج کرنے کے بعد رہا کیا ، بھارتی اہلکاروں سلوا دیس پال اور داوا موبراہمو کے خلاف کیخلاف غفلت، لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام کی موجودگی میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو رہا کیا گیا۔

خیال رہے کہ آج صبح بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی گاڑی نے شہری کو کچل دیا تھا جس کے بعد پولیس نے دونوں اہلکاروں کوحراست میں لےکرمقدمہ درج کیاتھا۔