کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنےوالوں کو سزائیں دی جائینگی ، شبلی فراز

340

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  کورونا سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل نہ کرنےوالوں کےخلاف جرمانے اور سزائیں بھی دی جائینگی۔

شبلی فراز نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، عیدپر عوام نےایس اوپیز کاخیال نہیں رکھا،جس سےاموات میں اضافہ ہوا، عوام ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے نقصانات میں کمی کرسکتے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونا سے ہماری معیشت کو بڑا دھچکا لگا، مشکلات کےباوجودترقیاتی پروگرام زراعت اورتعمیراتی شعبے کومراعات دیں، ملک مکمل لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہوسکتا، زمینی حقائق کوسامنےرکھتے ہوئےکورونا وباسےمتعلق حکمت عملی تیار کی، جب وباسےدوچار ہوئے تو ملک میں دو لیبارٹریاں تھیں، ہم نے ایسی حکمت عملی تیار کی جس سے کورونا کی روک تھام میں مدد ملی۔