جرمن فٹبال لیگ کا ٹائٹل لگاتار آٹھویں بار بائرن میونخ نے جیت لیا، فتح کے بعد چیمپئن ٹیم نے خالی گراؤنڈ میں جشن منایا۔
تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے لگاتار آٹھویں بار بنڈس لیگا کا تاج اپنے سرسجایا ہے، چیمپئن ٹیم نےحریف ورڈر بریمن کوایک صفر سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پرفیصلہ کن برتری حاصل کی۔
بائرن میونخ کی جانب سیپولش اسٹار پلیئر روبرٹ لیونڈوسکی نے گول اسکور کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا، فاتح ٹیم نے مقررہ وقت تک برتری برقرار رکھی۔کورونا وائرس کی وجہ سے چیمپئن ٹیم نے خالی گراؤنڈ میں فتح کاجشن منایا اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہے۔