سرکاری یونیورسٹیوں میں قرآن مجید بصور نصاب پڑھانا خوش آئند ہے

75

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں قرآن مجید بطور نصاب پڑھانے کے لیے ایس او پیز جاری کرنے اور قرآن مجید کا ترجمہ پڑھے بغیر ڈگری جاری نہ کرنے کے نوٹیفکیشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کا نصاب پڑھنے کے بعد امتحان پاس کرنے کی شرط عائد کردی گئی ہے ۔قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا اور قرآن مجید کا نصاب یونیورسٹیوں میں بطور لازمی مضمون پڑھایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ قرآن مجید بمعہ ترجمہ پڑھنے سے نوجوانوں میں اسلامی شعور اجاگر ہوگا اور وہ معاشرہ کا ایک مفید شہری بنیں گے۔اور انہیں گمراہی سے بچایا جاسکے گا۔انہوںنے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگی رکن خدیجہ عمر فاروقی کی جانب سے نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺکی شان میں گستاخی روکنے کے بل کی مشترکہ منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اسلامی عقائد کے خلاف دشمنان دین کے عزائم ناکام ہوں گے۔