کورونا پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، اسد عمر

320

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہےکہ کورونا پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، آکسیجن بیڈز کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  جولائی کے آخر تک دوہزار150آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا، وفاق اور صوبے مل کر کورونا کے خلاف اقدامات کررہے ہیں، آئندہ چند ہفتے اہم ہیں، عوام  ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مل کر وبا کامقابلہ کرے، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ20شہروں میں کورونا تیزی سے پھیل رہاہے، بھرپور اقدامات کیے تو کورونا کا پھلاؤ کم ہوگا،این سی او سی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق جائزہ لیا گیا، جو معلومات جمع کی گئیں ہیں وہ صوبوں تک پہنچادی ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے لاہور، کراچی اور لاڑکانہ کا دورے کیے،ڈاکٹر ز اور طبی عملہ ہمارا ہر اول دستہ ہے،نئی دوا کے رجسٹریشن عمل میں تیزی لائی جارہی ہے۔