بی این  پی کے تحفظات جلد ختم کیے جائیں گے، پرویز خٹک

409

تحریک انصاف کے رہنما  پرویز خٹک  کا کہنا ہے کہ ہماری ملاقاتیں تو ہوتی رہتی ہیں، بی این  پی کے تحفظات جلد ختم کیے جائیں گے،آئندہ بھی اخترمینگل کے ساتھ نشستیں ہونگی۔

بی این پی کا حکومت سے علیحدگی کے  معاملہ پر حکومتی وفد نے سرداراختر مینگل سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

حکومتی وفد نے پرویز خٹک کی سربراہی میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر   کے ہمراہ  اختر مینگل سے ملاقات کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی۔

اسد عمر نے کہا کہ  پاکستان کے ہر حصے کو ترقی اور حقوق  نہ ملیں توملک ترقی نہیں کرسکتاہے۔

جبکہ  اختر مینگل نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کے فیصلے کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا،اپنے تحفظات حکومتی وفد کے سامنے رکھ دیے ہیں،وزیر اعظم نے اب تک کوئی براہ راست رابط نہیں کیا ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ  اختر مینگل کو منانے کے لیے حکومتی وفد کی ایک اور ملاقات جلد متوقع ہے۔