اسکول کھولنے کے لیے وزیر تعلیم نے صوبوں سے تجاویز طلب کرلیں

401

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسکول کھولنے کے لیے ایس او پیز پر غور کرنا شروع کردیا، جس کے لیے تمام صوبوں کے مدارس اور نجی تعلیمی اداروں سے تجاویز بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسکولوں کو کھولنے سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے وزارت صحت کے ساتھ ایک میٹنگ رکھی ہے۔

شعفقت محمود  نے  کہاکہ اسکولوں کو کھولنے کے لیے این سی او سی کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کو بھی پیش نظر رکھ رہے ہیں، وبا سے بچنے کے لیے حکومت یونیسیف سے بھی مشاورت کررہی ہے۔

وفاقی وزیر کامزید کہناتھا کہ اسکول کھولنے کےحوالے سے  ایک سروے کیا گیا ہے کہ جس میں ایس او پیز کے تحت اسکول بھیجنے کے لیے   70فیصد والدین  راضی ہیں،جس کے بعد ہم والدین کو مزید اعتماد میں لینے کے لیے  روڈ میپ تیار کررہے ہیں، لائحہ عمل طے کرکے باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کروں گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ آن لائن تعلیم کے لیے پورے ملک میں انٹرنیٹ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔