وفاقی دارالحکومت کے مزید علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

350

وفاقی دار الحکومت میں موذی وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے مزید علاقے سیل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے  سیکٹر جی سکس ون اور ٹو،جی ٹین فور،جی سیون ٹو،اور غوری ٹاؤن کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ  کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز میں ہر علاقے میں40 مریضوں کی تشخیص اور  25 اموات واقع ہوئی ہیں۔