لاک ڈاؤن کا شورکرنےوالوں کے اربوں روپے باہر ہیں، شبلی فراز

396

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشرعات شبلی فراز کا کہنا ہےکہ لاک ڈاؤن کا شورکرنےوالوں کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ اگست تک وباکا خطرہ کافی حد تک موجود رہے گا، امید ہے کہ  کورونا وبا پر بہت جلد قابو پا لیں گے،پاکستان میں کورونا کی وجہ سے ہلاکتیں کم ہیں۔

وفاقی وزیر  نے مزید کہاکہ کورونا کےٹیسٹنگ لیب کی تعداد 129ہوگئی ہے، ہر روزکوروناکے 50ہزار ٹیسٹ کرنےکی سہولت موجود ہے،کورونا کےبعد پتا چلا کہ صحت کا نظام کتنا خراب ہے، جس کے بعد کابینہ اجلاس میں اسلام آبادمیں ٹیچنگ اسپتال کی منظوری دی گئی، کوروناکی ویکسین کے آنے تک ایسی ہی صورتحال کا سامنا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کابینہ کے اجلاس میں یکساں نصاب کے لیے وزارت تعلیم کی کارکردگی کو سراہا گیا،حکومت آن لائن ایجوکیشن کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ آٹےکی قیمت کنٹرول کرنےکیلئےپنجاب کو 9لاکھ ٹن گندم جاری کرنےکاکہاگیا،جس کے لیے چینی سےمتعلق عمل کو شفاف بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، چینی کی قیمتوں سےحوالے سے نظام آیندہ تین ماہ میں مکمل ہوگا، سفارشات پرعملدرآمد  کرنے سے چینی کی قیمت میں فرق آئے گا۔

وفاقی وزیر  نے فواد چوہدری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پارٹی میں اتحاد کی ضروری ہے، وزیراعظم عمران خان  نے کہاپارٹی کی بات باہر نہیں کرنی چاہیے۔