ایجوکیشن ریفارمز کے ذریعے معیاری تعلیم کا حصول ممکن بنایا جائے

177

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم ڈویژن شعیب اعظم سلیمی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے آن لائن کلاسز میں درپیش مسائل کے حل اوریونیورسٹیز فیسوں سے متعلق طلبہ کے تحفظات کو انتظامیہ فوری طور پردور کرے،ایجوکیشن ریفارمز کے ذریعے معیاری اور سستی تعلیم کا حصول ممکن بنایا جائے تاکہ غیریب اور باصلاحیت طلبہ کوتعلیم کی سہولت ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ ایجوکیشن ریفارمز کے ذریعے معیاری اور سستی تعلیم کا حصول ممکن بنایا جائے تاکہ غیریب اور باصلاحیت طلبہ کوتعلیم کی سہولت ممکن ہو سکے۔بین الاقوامی اسکالر شپس،فیس ری انبارسمنٹ اسکیم اورلیپ ٹاپ اسکیم کو دوبارہ شروع کیا جائے۔یکساں نظام ونصاب تعلیم اور اردو کو ذریعہ تعلیم بنانے کے لیے قومی تعلیمی پالیسی بنائی اور نافذ کی جائے مدارس کے فضلا کے لیے یونیورسٹیز میں مزید تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے اسکالر شپ متعارف کروائی جائے ۔ناظم ڈویژن شعیب اعظم سلیمی نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب کے اس نوٹیفکیشن کوسراہتی ہے کہ جس کے مطابق یونیورسٹیز کے طلبہ اور طالبات کے لیے اردو ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کے مطالعہ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔