کورونا وائرس: لاہور کے مزید 7 علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

470

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے بھڑتے کیسز کے باعث لاہور کے مزید علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مزید جن علاقوں کو سیل کیا جائے گا ان میں ڈی ایچ اے، گلبرگ، گلشن راوی، گارڈن ٹاؤن شامل ہے۔

جب کہ فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور اولڈ سٹی کو بھی بند کیا جائے گا۔

فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا جب کہ متعلقہ علاقے 30 جون تک مکمل سیل رہیں گے۔

حکام کے مطابق متعلقہ علاقوں کی تمام مارکٹیں اور بازار بند رہیں گے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشید کا کہنا ہےکہ جن علاقوں میں کورونا کیسز بڑھے وہ مکمل سیل کررہے ہیں، سات علاقوں کو مکمل سیل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ معیشت کا پہیہ بھی چلتارہے اور کورونا پربھی قابو پایا جائے۔