شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی

30

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کردی ہے جس کے بعد ملک میں شرح سود 7 فیصد ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مانیٹری پالیسی اجلاس میں مہنگائی کے منظر نامے اور معاشی سست رفتاری کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 6.25 فیصد کی کمی کی جاچکی ہے۔