بیرون ملک جانے والے مسافروں کی اسکریننگ کل سے شروع کی جا ئے گی، معید یوسف

260

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہےکہ پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی اسکریننگ کل سے شروع کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ  صرف صحت مند مسافروں کو سفر کی اجازت دی جائے گی، بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بیماری کی حالت میں سفر سے گریز کرنا چاہئے، بیماری کی حالت میں ان کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بیرون ملک روانگی سے قبل ہیلتھ فارم پُر کرنا ہو گا، مسافروں کےلئے ایس او پیز پر عملدرآمد لازم ہو گا، مسافر جس ملک کےلئے فضائی سفر کریں گے انہیں اس ملک کے قوانین پر عمل کرنا ہو گا۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں کے دوران بیرون ملک پھنسے ہوئے 2 لاکھ پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا، ہر ہفتہ 270 پروازوں کے ذریعے 40 ہزار سے 50 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا، یہ کمرشل آپریشن ہے اور حکومت پورے آپریشن کو مانیٹر کرے گی۔