حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا

445

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر پیٹول بم گرادیا، وزارت خزانہ نے اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  کردیا، حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 84 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔

وزارت خزانہ  کے مطابق پٹرول کی فی لیٹرقیمت 75 روپے سے بڑھ کر 100 روپے 10 پیسے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت 101 روپے 46 پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت59 روپے 6 پیسےاور لائٹ ڈیزل کی قیمت 55 روپے 98پیسے ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔