عیدالاضحی پر مودی سرکار کا مسلمانوں کے لئے نیا حکم نامہ

512

بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ کوئی نئی بات نہیں اور گزشتہ کئی ماہ سے گائے کا گوشت کھانے کے الزام میں کئی مسلمانوں پر نہ صرف بہیمانہ تشدد کیا گیا بلکہ بعض کو موت کے گھاٹ بھی اتار دیا گیا جب کہ اب ریاست ہریانہ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر گائے ذبح کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے مسلم اکثریتی علاقے میوات کی مقامی پنچایت میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو گائے کی قربانی نہیں کرنے دی جائے گی۔ ریاست ہریانہ میں پہلے سے ہی گائے کا گوشت رکھنے، کھانے اور اس کا کاروبار کرنے پر پابندی عائد ہے اور گائے ذبح کرنے پر 3 سے 10 برس تک قید کی سزا کا قانون ہے جب کہ ایک لاکھ روپے کے جرمانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔