اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردحملےکوناکام بنانے والے بہادر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے سندھ پولیس کی ریپڈریسپانس فورس کے کانسٹیبلز خلیل ، محمد رفیق اور شہید ہونے والے کراچی پولیس کے بزرگ سب انسپکٹر شاہدعلی کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بہادر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر قابل مذمت دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنادیا۔
میں کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر ہونے والا دہشت گردی کا قابلِ مذمت حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہئیوں اور محافظوں کو سلام پیش کرتا ہوں.
#PakistanStockExchange
pic.twitter.com/WGcM28wzSI— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 29, 2020
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت بھی کی اور کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بہادری سے دہشت گردوں پر قابو پاتے ہوئے ان کا منصوبہ ناکام بنایا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو سکیورٹی اداروں کے بہادر اہلکاروں پر فخر ہے۔