ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کےحامیوں سے معافی مانگ لی

237

امریکہ میں رپبلکن پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے نصف حامیوں کو ’گھٹیا‘ کہنے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے ہم نے بہت ہی عمومی بات کہی جو کہ اچھی نہیں۔ مجھے نصف کہنے پر افسوس ہے ، بہت سے ٹرمپ کے حامی محنتی امریکی ہیں اور وہ سیاسی اور معاشی نظام کی کارکردگی سے بیزار ہیں۔

ہلیری کلنٹن نے کہا کہ  ڈیموکریٹک پارٹی نے ان کے خلاف شدید بیان بازی شروع کر رکھی ہے اور کہا ہے کہ وہ ریپبلکن کی ’تعصب پسندی اور نسل پرستانہ بیان بازی‘ کے خلاف لڑتے رہیں گے۔مسٹر ٹرمپ نے کہا ’ہیلری کا بیان انھیں انتخابات میں مہنگا پڑے گا۔ جبکہ ٹرمپ کے ساتھی مائک پینس نے کہاوہ کسی چیز کا پٹارہ نہیں ہیں بلکہ وہ امریکی ہیں اور قابل عزت ہیں۔اورریپبلیکن نیشنل کمیٹی کے سربراہ رینسے پرائبس نے کہا کہ ’مسز کلنٹن نے عام لوگوں کے متعلق اپنی واضح حقارت کا اظہار کیا ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ’لاکھوں امریکی ریپبلیکن پارٹی کے حامی ہیں کیونکہ وہ ہلیری کلنٹن جیسے بدعنوان کروائر والے سیاست دانوں سے تنگ آ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کی مہم میں کلنٹن اور ٹرمپ دونوں ہی ایک دوسرے کو ہدف تنقید بنانے میں مصروف ہیں۔