اسٹاک ایکسچینج پرحملے میں بھارت ملوث ہے، وزیر اعظم

271

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں، اسٹاک ایکسچینج پرحملے میں بھارت ملوث ہے، ہمیں دہشت گردی کی اطلاعات تھیں،ہم بھی پہلے سےتیارتھے ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کےشہیدسیکیورٹی گارڈاورپولیس اہلکارکوزبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، جنہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر ایک بڑی تباہی سے بچالیا، دہشت گرداسٹاک ایکسچینج میں لوگوں کویرغمال بناکر معصوم لوگوں کوقتل کرناچاہتےتھے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈرشپ جدوجہد کانام ہے جدوجہدلیڈرکوبناتی ہے، اونچ نیچ زندگی کا حصہ ہےجدوجہدکےبغیر کسی نےکوئی کام نہیں کیا، جب تک نظریےپرکھڑے رہیں گےاونچ نیچ آئےگی، کرسی آنےجانےکی چیزہےبس نظریہ نہیں چھوڑناچاہیے، نوجوان پارلیمنٹیرینزسےکہتاہوں کرسی چھوڑنےسےکبھی گھبرانانہیں چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگررپورٹ میں پتا ہوکہ جعلی لائسنس ہیں اورکریش ہوجائےتو خون تومیرےہاتھوں پرہوگا، کچھ لوگ کہتےہیں پی آئی اے کی رپورٹ دبادو،شور مچایا ہوا ہے کہ بس چھ سات لوگوں کو این آر او دے دو، ان کی کوشش ہےکسی طرح حکومت چلی جائےاور ان کی چوری بج جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کبھی بھی میں نظریےاوراصولوں پرسمجھوتا نہیں کروں گا کیونکہ میں اپنےگھرمیں رہتاہوں ،سوائےسفراورسیکیورٹی کےسارےخرچےخودبرداشت کرتاہوں، سارےخرچےاس لیےبرداشت کرتاہوں تاکہ فکرنہ ہوکبھی کرسی چھوڑنےکی، گھرکے اخراجات برداشت کرتاہوں تاکہ اصولوں اورنظریہ پرسمجھوتا نہ کرناپڑے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نےیہ نہیں کہاکہ کرسی بڑی مضبوط ہے، کرسی آنےجانےکی چیزہے، اونچ نیچ زندگی کاحصہ ہے، کوئی مضبوط نہیں ہوتا،مضبوط اللہ کی ذات ہے،کوئی مضبوط نہیں ہوتااللہ کےاوپرہوتاہے،آپ آج ہیں کل نہیں ہیں، میں نےیہ نہیں کہاکہ ہماری حکومت نہیں جانےوالی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ کسی طرح عمران خان پردباوڈلواکرمائنس ون کرواکےبچنا چاہتے ہیں،کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ کسی طرح مائنس ون ہوجائےاورہم بچ جائیں ،انہیں نہیں پتامائنس ون ہوبھی گیاتوباقی بھی کوئی انہیں نہیں چھوڑےگا۔