بنکاک میں زیکا وائرس کے مزید 21 کیس سامنے آ گئے

227

تھائی لینڈ کے حکام نے کہا ہے کہ مزید21 افراد میں زیکا وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ یہ تمام نئے کیسز بنکاک میں سامنے آئے ہیں اور ان میں ایک حاملہ خاتون بھی تھی، جس نے بغیر کسی پیچیدگی کے بچے کو جنم دے دیا ہے۔

تھائی حکام نے عوام سے کہا ہے کہ اس وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جانا چاہییں۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں2012ءمیں پہلی مرتبہ اس وائرس کی تشخیص کی گئی تھی۔ عالمی ادارہ صحت عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ زیکا وائرس پر قابو پانے کے لیے خصوصی توجہ درکار ہے۔