پی آئی اے کا یورپ کیلئے فضائی آپریشن معطل

298

کراچی: یورپی یونین نے قومی انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے ) کی یورپ کیلئےاجازت نامہ 6 ماہ کیلئے منسوخ کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق یورپی پونین ائیر سیفٹی ایجنسی نےقومی ائیر لائن کےفضائی آپریشن کا اجازت نامہ6 ماہ کیلئے معطل کردیا ہے، معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020 کو رات 12 بجے یورپین اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اےیورپی فضائی سیفٹی  کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے،اور ان کے خدشات کو دور کرنے کیلئےاقدامات اٹھارہی ہے۔

ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومتی اور پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے لیے گئے اقدامات پرمعطلی جلد ختم ہوجائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کو اختیار ہوگا وہ چاہیں تو ریفنڈ لے لیں یابکنگ آگے کرالیں۔

خیال رہے کہ حکومت نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ  پی آئی اے سمیت ملک کی دیگر ائیر لائنز میں 262 جعلی ڈگری  اور مشتبہ لائسنز کے حامل پائلٹ کام کررہے ہیں جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے ائیر لائن میں کام کرنے والے 150 پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا تھا۔