اسلام آباد میں مندر کی تعمیر  اسلامی روح کے منافی ہے، چوہدری پرویزالہیٰ

484

لاہو: مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کو اسلام روح کےخلاف ہے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اسلام آباد میں نئےمندر کی تعمیر کو اسلام  کے خلاف قرار دیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ مندر کی تعمیر ریاست مدینہ کی بھی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے ساتھ ہیں، لیکن اسلامی ریاست میں کسی کو سرکاری سرپرستی میں مندر بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پہلے سے موجود مندروں کی مرمت کی جائے، میں نے اپنے دور میں کٹاس راج مندر کی مرمت کرائی تھی اور گرجا گھروں کی مرمت کے لیے بجٹ میں پیسے رکھے تھے۔

خیال رہے کہ مندر کی تعمیر کی اجازت مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے دی تھی، انہوں نے ہیومن رائٹس کمیشن اوراسلام آباد ہندو پنچائیٹ کی جانب سے مندر کیلئے زمین الاٹ کرنے کے مطالبے پر2017 میں زمین الاٹ کی تھی۔