سندھ حکومت نے صوبے میں ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے والی انٹر سٹی بسوں کو چلانے کی اجازت دے دی ہے،تاہم ملک کے دیگر شہروں کیلئےتاحال پابندی برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نےانٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر سےپابندی اٹھا لی گئی ہے،سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کو مشروط اجازت دے دی،ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں چلنے والی تمام مسافر گاڑیوں کو ایس او پیز کہ تحت اجازت دی ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں مسافروں کو تین فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا، کوچ وین اور بسز میں ماسک، سینیٹائیزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا، تمام مسافر گاڑیاں سندھ حکومت کہ مقرر کردہ بس اڈوں سے نکلیں گی۔
اویس شاہ نے کہا صرف سندھ کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع کیلئے اجازت دی گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں کیلئے پابندی تاحال برقرار ہے۔