اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔
شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنےکوروناٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔
This afternoon I felt a slight fever and immediately quarantined myself at home. I have now tested positive for Covid 19. By the grace of Allah, I feel strong and energetic. I will continue to carry on my duties from home. Please keep me in your prayers.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) July 3, 2020
شاہ محمو د قریشی نے کہاکہ آج دوپہر بخار تھا جس کےبعد خود کوگھرمیں قرنطینہ کرلیا ہے،گھر سے ہی اپنے فرائض سرانجام دوں گا، ویسےمیری طبیعت بہتر ہے ، عوام سے دعاؤں کی درخواست کرتاہوں۔
جبکہ دوسری جانب وزیر خارجہ نے چین کےہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ٹیلیفون پررابطہ کیااوربھارت کی جانب سےمقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان”ون چائناپالیسی کےحوالےسےچین کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نےافغانستان میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنےپر اتفاق کیااوراقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عزم کا اظہار بھی کیا۔