ملک میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے، فیصلہ ہوگیا

382

اسلام آباد: ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے سے (ایس او پیز) کے ساتھ کھولنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تما م سوبائی وزرائے تعلیم نے شرکت کی ، اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق غور کیا گیا۔

اجلاس میں تعلیمی ادارے ستمبر میں ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق ہوگیا ہے، جبکہ امتحانات لینے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری کل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں دی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم ستمبر سے قبل اس حوالے سے حالات کا جائزہ لینے کیلئے دو مزید اجلاس بلائے جائیں گے۔