عیدالاضحیٰ پر اے ٹی ایم مشینوں کو فعال رکھنے کی ہدایت

216

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے تمام بنکوں کو عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم مشینوں کو فعال رکھنے اور کیش کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق تمام بنکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ بنک برانچوں کی اے ٹی ایم مشینوں کو فعال رکھیں اور ان میں کیش کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ بوقت ضرورت شہریوں کو عید کی تعطیلات کے دوران کیش کی سہولت مل سکے اور انہیں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔