دورہ بنگلہ دیش سے انکار، برطانوی کپتان کو تنقید کا سامنا

185

انگلش ون ڈے کپتان آئن مورگن نے بنگلہ دیش کا دورہ کرنے سے انکار کردیا ہے جس پر ان کے دوہرے معیار پر سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان این مورگن نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے سے انکار کردیا ہے، مورگن کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت بنگلہ دیش نہیں جائیں گے تاہم اگر دوسرے کھلاڑی وہاں جانا چاہیں تو وہ انہیں نہیں روکیں گے۔

مورگن کا کہنا تھا کہ 2010 کی آئی پی ایل میں بھی بنگلو ر میں دھماکے کے باعث انہیں ایونٹ ادھورا چھوڑنا پڑا تھا جس کے بعد انہوں نے تہیہ کرلیا تھا کہ اب وہ اپنی جان کبھی خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

دوسری جانب بیٹنگ کوچ مارک رام پرکاش نے کہا ہے کہ انہیں مورگن کے دورہ بنگلہ دیش پر موقف سے خاصی حیرانی ہوئی ہے کیونکہ ای سی بی سکیورٹی وفد کی جانب سے میزبان ملک میں دشواری نہ ہونے کی یقین دہانی پر دورے کاحصہ بننا آسان ہوجاتا ہے اور اگر مورگن آئی پی ایل کیلئے بھارت کا سفر کرتے ہیں تو پھر بنگلہ دیش جانے کیلئے ہچکچاہٹ کا شکار کیوں ہیں؟۔