ایشیاء کی سٹاکس مارکیٹس میں مندی کا رجحان

200

ایشیاء کی بیشتر سٹاکس مارکیٹس میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا۔

ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں بریک کے بعد 225 انڈیکس 151 فیصد گراوٹ کا شکار ہوا اور اس میں 257.03 پوائنٹس کی کمی آئی۔ ٹاپکس انڈیکس بھی تمام پہلے سیشنز میں 1.53 فیصد یا 20.52 پوائنٹس ڈاؤن رہا۔

ہانگ کانگ سٹاکس کا مرکزی ہینگ سین 2.82 فیصد یا 680.33 پوائنٹس، چین کا بنچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 2.07 فیصد یا 63.72 پوائنٹس اور شنزن کمپوزٹ انڈیکس 2.09 فیصد یا 42.55 پوائنٹس ڈاؤن رہے۔ سڈنی اور ولنگٹن کے سٹاکس بھی 2 فیصد سے زیادہ مندی میں رہے جبکہ جنوبی کوریا میں سیؤل سٹاکس کا کوسپی انڈیکس 1.8 فیصد ڈاؤن رہا۔ سب سے زیادہ نقصان کا شکار سام سنگ کے حصص ہوئے جن کے فی شیئر نرخ میں 7 فیصد تک کمی آئی۔

امریکی ریگولیٹرز نے فضائی سفر کرنے والے افراد کو دوران سفر سام سنگ گلیکسی نوٹ سیون موبائل فون استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ ان کے مطابق اس فون کی بیٹری نقص زدہ ہے جس کی وجہ سے دوران پرواز اس کی چارجنگ کی صورت میں بیٹری کے پھٹنے کے امکانات ہوتے ہیں۔ سام سنگ گذشتہ ہفتے اس واقعہ کے بعد سے اپنے 25 ملین فون ری کال کر چکا ہے۔ اس واقعہ سے مارکیٹ کیپٹل ازم میں سام سنگ کا 10 فیصد تک کا سرمایہ ڈوب گیا ہے۔