بدنام زمانہ اپوزیشن کے دوبارہ آنے کا کوئی چانس نہیں،شبلی فراز

427

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہےکہ اپوزیشن اتنی بدنام ہوگئی ہے کہ ان کا دوبارہ آنے کا چانس نہیں ہے، ماضی کی حکومت میں 100روپے کی چیز 150میں خریدی گئی۔

  پریس کانفرنس کرتے ہوئے  شبلی فراز نےکہاکہ اپوزیشن کو ڈر ہے حکومت کامیاب ہوگئی تو ہم سب جیل میں ہوں گے ، بدقسمتی ہے کہ ماضی میں اداروں کو دانستہ مفلوج کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اداروں میں اصلاحات تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے، حکومت اپنے منشور کے مطابق ترجیحات کاتعین کرتی ہے،جس وزیرکیخلاف کوئی ثبوت ہوا توسخت ایکشن ہوگا،حکومتی وزرا پرکڑی نظر رکھی جائے گی،عمران خان کی جانب سے کسی کو چھوٹ نہیں ملے گی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اداروں میں شفافیت اور استحکام حکومت کیلیے بڑا ٹاسک تھا ، حکومتی خریداریوں کی مد میں 10برس کےدوران 4کھرب زیادہ اداکیےگئے، عمران خان کا کوئی کاروبار ہے نہ فیملی سیاست میں ہے۔