جامعات میں قرآن پاک ترجمے کیساتھ پڑھانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

356

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں ملک بھر کی جامعات میں قرآن پاک ترجمے کیساتھ پڑھانے کی قرارداد منظور متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قرارداد پیش کی۔

قرارداد کے متن کے مطابق صوبوں کی جن جامعات میں قرآن ترجمے کے ساتھ نہیں پڑھایا جارہا وہاں بھی قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھایاجائے،قرارداد میں کہا گیا کہ قرآن پاک کا اردو ترجمہ پڑھنا ہماری نسلوں کے لیے علم کے راستے کھول دے گا۔

علی محمد خان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔