سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنےوالی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، شہباز گل

555

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے یا ان کی پینشن ختم کرنے کی خبریں مکمل جھوٹ اور افواہ سازی پر مبنی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے  شہباز گل نے کہاکہ  ایسی جھوٹی خبریں وہی مافیہ پھیلا رہا ہے جن کی کرپشن کی وجہ سے ان کی گردن پر خان کا ہاتھ ہے اور ان کو پتہ ہے وہ بچ نہیں سکتے، ایسے حالات میں وہ جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

دوسری جانب میڈیا  پر اس طرح کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

وفاقی حکومت نےسرکاری ملازمین کی ریٹائر منٹ کی عمر 55سال کرنے پر غورکرنا شروع کردی ہے،سینئرملازمین کو ریٹائر کرکے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دستاویز وزارت خزانہ میں بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کے لیے نئی پالیسی کی تیاری جاری ہے،ملازمین کو نوکریوں سے قبل ازوقت پنشن اور گریجویٹی دے کر ریٹائر کیا جائے گا۔

 اس ضمن میں تین الگ الگ کمیٹیاں کام کررہی ہیں،پہلی کمیٹی گریڈ  1تا 16کے ملازمین کے معاملات پر سفارشات دے گی،دوسری کمیٹی گریڈ 17تا19تک ریٹائر منٹ کے معاملات دیکھے گی،تیسر کمیٹی گریڈ 20سے 22تک ریٹائرمنٹ کے معاملات دیکھے گی۔

کمیٹی ان ملازمین کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ بمعہ اخراجات کی تجاویز پیش کرے گی،کابینہ کی منظوری کے بعد اس پالیسی کو منظور کیا جائے گا۔