امریکہ نے افغانستان سے فوج نکال لی، پینٹاگون

339

امریکی محکمہ دفاع نے کہاہے کہ امریکہ نے فروری کے آخر میں ہونے والے امریکہ طالبان معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے افغانستان میں 5اڈوں سے اپنے فوجی نکال لئے ہیں اور ملک میں افواج کی تعداد 8ہزار تک برقرار رکھی ہے۔

پینٹا گون چیف کے ترجمان جوناتھن ہوف مین نے ایک بیان میں کہاہے کہ افغانستان میں 8ہزار تک امریکی فورسز قیام کریں گی اور ان کے قبضے میں موجود 5اڈے اپنے شراکت دار افغانستان کے حوالے کردیئے ہیں۔

ہوف مین نے فریقین کو تشدد کم کرنے اور بین الافغان مذاکرات پر زور دیا جو کہ افغانستان میں دیرپا امن کا ضامن ہے۔