کاروبار کیلیے نوجوانوں کوبغیر گارنٹی کے10لاکھ روپے دینگے ،عثمان ڈار

187

سیالکوٹ (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوان صرف کاروبار کا منصوبہ بنائیں، حکومت بغیر گارنٹی کے قرض دے گی بغیر گارنٹی قرض کی حد 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دی گئی ہے، دوسرے فیز میں نوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا کر دیا، ملک بھر کے تمام اسلامی بینک بھی پروگرام میں شامل ہوں گے، نوجوان اپنے کاروبار کے لیے ایک لاکھ سے اڑھائی کروڑ روپے تک کا قرض لے سکیں گے اورجو نوجوان مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، فیصلہ کورونا کے باعث معیشت کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر کیا گیا۔نادرا ،این آئی ٹی بی اور این ٹی سی کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عثما ن ڈار نے کہا کہ حکومت نے دوسرے مرحلے کے لیے 25 ارب روپے جاری کر دیے، اسٹیٹ نے تمام کمرشل بینکوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، حکومتی ہدایات کے مطابق قرض پر مارک اپ میں بھی زبردست کمی کر دی گئی دوسرے مرحلے کے لیے مارک اپ 6 سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا گیاقرض کے زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کر دی گئی۔