کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ فوری حل کیا جائے، وزیر اعظم

348

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان عمران خان نےکراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے  وفاقی وزراء کو ہنگامی بنیاد پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے کہا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ فوری حل کیا جائے، مسائل حل ہونے تک نیشنل گرڈ سے کراچی کو بجلی فراہم کی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے وسائل فراہم کرے گی، وفاقی وزراء کراچی میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کڑی نظر رکھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے باوجود شہر  کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے الیکٹرک کے سی ای اومونس علوی نے بھی کراچی میں بد ترین لوڈشیڈنگ کا اعترف کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر قائد میں اس وقت لوڈشیڈنگ زیادہ ہو رہی ہے۔