چیئر مین نیب نے اوور بلنگ کی شکایات پر “کے الیکٹرک” کے خلاف نوٹس لے لیا

242

اسلام آباد: چیئرمین قومی احتسبا بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عوامی شکایات اور میڈیا رپورٹس پر’’ کے الیکڑک‘‘ کے معاملات کا نوٹس لے لیتے ہوئے  تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین نیب نے ’کے الیکڑک‘‘کی جانب سے حکومتی معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر نوٹس لیا گیا، انہوں نے نیب کراچی کو’’کے الیکڑک‘‘ کے معاملات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

چیئر مین نیب نے کہا کہ کے الیکٹرک کو عوام سے اووربلنگ کی مد میں مبینہ طور پراربوں روپے کی رقوم ہتھیانےکی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ نیب بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتا ہے، ’’کے الیکڑک‘‘کوغیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ اور معاہدہ کی پاسداری نہ کرنے  کی اجازت نہیں دی جائے گی