کرونا پروٹوکول توڑنے پر جوفرا آرچر دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ

290

مانچسٹر:بائیو سیکیور رولز کی خلاف ورزی پر انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے بنائے بائیو سیکیور رولز کی خلاف ورزی پر سب سے معذرت کی ہے۔اپنے بیان میں پیسر کا کہناتھا کہ ان کی غلطی کی وجہ سے وہ خود،سب کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف مشکل میں پڑے ہیں۔

جوفرا آرچر نے کہا کہ اپنی حرکت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے نقصانات کو قبول کرتا ہوں اور ان سب لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جن کو یہ جان کر برا لگا۔ٹیسٹ میچ کھیلنے سے محروم ہوجانے کا بہت دکھ ہے، اس فعل سے دونوں ٹیموں کے لیے رسک پیدا ہونے پر شرمندہ ہوں اور دوبارہ ایسا نہ کرنے کا سب کو یقین دلاتا ہوں۔