احسان اللہ احسان کی بلاول کو دھمکی ،کچھ ہوا تو موجودہ حکومت ذمہ دار ہوگی

342

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے ٹوئٹر اکاونٹ سے بلاول بھٹو زردای کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ  اگر بلاول کو کچھ ہوا تو ذمہ دار موجودہ حکومت ہوگی،حکومت احسان اللہ احسان کے اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز ٹوئٹ کو کھوج لگائے کہ  وہ کہا ں ہے ؟

شیری رحمان نے  کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تصدیق کی ہے کہ جس اکاؤنٹ سے بلاول بھٹو کو دھمکی دی گئی وہ احسان اللہ احسان کا ہی اکاؤنٹ ہے۔