اردو کے نفاذ سے غریب کے بچے میں قومی د ھارے میں شامل ہوں گے

114

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ قومی زبان اردو کے نفاذ کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب ممکن نہیں۔حکومت کی آئینی شق کے مطابق ملک بھر میں کے اردو نفاذ کی بجائے یکساں نصاب تعلیم کے نام پر ملک بھر میں ذریعہ تعلیم، پرائمری سے آخری مرحلہ انگریزی زبان قرار دینے کی خاطر آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے جس کے خلاف وقاق المدارس کی جانب سے احتجاج سامنے آ چکا ہے جبکہ جماعت اسلامی اور مرکزی قومی زبان بھی اس حکومتی ہتھکنڈے کے خلاف احتجاج کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز قوم زبان کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ دنیا میں ترقی انہی قوموں کو نصیب ہوئی ہے جنہوں نے قومی زبان کو ذریعہ تعلیم بنایا ہے، ایک غیر ملکی اور غیر مانوس زبان کے ذریعے تعلیم دینا بچوں کے ساتھ زیادتی ہے اور قومی تشخص کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ اردو کے نفاذ سے غریب کے بچے میں قومی د ھارے میں شامل ہوں گے اور دینی مدارس سے فارغ ہونے ہوالے لاکھوں طلبہ بھی مستفید ہوسکیں گے۔اس موقع پر مرکز قومی زبان کے سربراہ حامد انوار نے کہا کہ مرکزی قومی زبان بھی اس حکومتی ہتھکنڈے کیخلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ آغاز کرر ہی ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ براردر تنظیمات جن میں سیاسی، سماجی اور اردو کے نفاذ کے لیے متحرک تنظیموں کو شریک کیا جائے گا اور اس کے لیے پنجاب اسمبلی کے سامنے بہت جلد احتجاجی کیمپ لگا کر احتجاج کیا جائے گا۔بعدازں اس سلسلے میں مرکز قومی زبان کے عہدیداران کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب اسمبلی کے سامنے بہت جلد احتجاجی کیمپ لگانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔